پشاور : بلیو وہیل گیم کی تباہ کن انٹری سے نوجوانوں کو بچانے کیلئے پشاور کا نوجوان میدان میں آگیا، اینٹی بلیو وہیل گیم بنا کرتوڑ نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے ایک ہونہار نوجوان وسیم گل نے دنیا بھر میں دہشت پھیلانے والے گیم بلیو وہیل کا توڑ نکال کر سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے، یہ کھیل لوگوں کو خود کشی کی طرف مائل کرنے کے حوالے سے مشہور ہے جبکہ نیا کھیل اینٹی بلیو وہیل لوگوں میں جینے کی نئی امنگ پیدا کرتا ہے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوزعثمان علی سے گفتگو کرتے ہوئے اٹھارہسالہ طالب علم وسیم گل کا کہنا تھا کہ بیلو وہیل ایک کلر گیم ہے جو لوگوں کو موت کی جانب دھکیلتا ہے۔
تو میں نے سوچا کیوں نہ ایک ایسا گیم بناؤ ں جو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرے، تو اسی لئے میں ایک ایپ بنائی ہے، جس کا نام اینٹی بلیو وہیل ہے۔
مزید پڑھیں: بلیو وہیل گیم پاکستان میں، خیبرپختونخواہ کے دو نوجوان متاثر
جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی زندگی بہت اہم ہے اس کو ضائع مت کریں، اور اس طرح کے دیگر ٹاسک میں نے اس ایپ میں ڈالے ہیں۔
مزید پڑھیں: بلیو وہیل گیم کے نام پر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا انکشاف
پشاور کے نوجوانوں کو بلیو وہیل گیم سے متاثر ہوتا دیکھ کر وسیم نے اس کا حل نکالنے کا فیصلہ کیا، اس کے علاوہ نوجوان وسیم ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے بھی ایپلیکیشن بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔