پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹروں کی پرواز پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 پر پابندی کا اطلاق 30 دن کیلئے نافذالعمل ہوگا، اس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کراچی میں بڑی پابندی عائد کر دی گئی

دوسری جانب کمشنر کراچی نے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

کراچی کے مختلف مقامات پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کا قیام اور سڑک کنارے جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی نے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

دفعہ 144 کے جاری نوٹیفکییشن کے مطابق کراچی شہر میں اجازت شدعہ منڈیوں کے علاوہ دیگر مقامات غیر قانونی تصور ہوں گے اور وہاں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت پر پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی انتظامیہ نے شہر قائد کے 7 اضلاع میں 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی سڑک پر جانوروں کی خرید وفروخت نہیں کی جا سکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں