تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پشاور دھماکا، شہید کے بیٹے کو والد کی یاد ستانے لگی

پشاور میں ہونے والا خودکش دھماکا کئی خاندانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھا گیا کسی نے اپنا بھائی کھو دیا تو کوئی باپ کی شفقت سے محروم ہوگیا۔

پشاور دھماکے نے شہید عرفان کے 11 سال کے بیٹے کو والد کی یاد ستانے لگی، ارسلان نے کہا کہ ’ابو بہت یاد آتے ہیں مجھے ٹیوشن پڑھاتے تھے ابو سے آخری ملاقات جمعے کے روز ہوئی تھی وہ جب گھر آتے تو ہمارے لیے چیز لے کر آتے تھے۔

بھائی محمد زاہد نے بتایا کہ ’اکثر دوران ڈیوٹی کئی بار خطرات کا سامنا کیا جب ہمیں اس کا علم ہوتا تو ہم کہتے ہیں ذرا احتیاط برتیں تو وہ کہتے تھے کہ یہ بس نوکری ہے آپ لوگ فکر نہ کیا کریں۔

بھائی کے مطابق شہید کا یہ کہنا تھا کہ موت کا ایک دن مقرر ہے وہ کسی طرح سے بھی آئے گی۔

واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور نے تصدیق کی ہےکہ اسپتال میں اب تک 100 لاشیں لائی جاچکی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ بم دھماکے کے 53 زخمی زیرعلاج ہیں، جن میں سے 7 افراد آئی سی یو میں ہیں، تمام زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

تین روز پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں نماز ظہر کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا۔

Comments

- Advertisement -