جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

‘کرائم سین سے جو شواہد ملے اس کے مطابق پشاور دھماکا خودکش تھا’

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : سی سی پی اواعجاز خان کا کہنا ہے کہ کرائم سین سے جو شواہد ملے اس کے مطابق پشاور دھماکا خودکش تھا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں پولیس لائن دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔

سی سی پی اواعجاز خان نے دھماکے کے حوالے سے بتایا کہ کرائم سین سے جو شواہد ملے اس کے مطابق دھماکا خود کش تھا۔

- Advertisement -

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ پشاور تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، تفصیل نہیں بتا سکتے، پولیس لائن سمیت ریڈ زون کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

اعجاز خان نے کہا کہ ایف آئی آر میں تاخیر کی وجہ ملبہ ہٹانا اور کرائم سین سے شواہد اکٹھےکرنا ہے، کوشش ہے کرائم سین سے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کیا جائے۔

انھوں نے بتایا کہ جائے وقوع سے کچھ شواہد فرانزک کیلئےبھیجے مزید بھجوائےجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں