ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پشاور: دہشتگردوں کی کارروائی پولیس اور شہریوں نے ملکر ناکام بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: دہشتگردوں کی کارروائی ناکام بنا دی گئی، مسافر بس میں موجود ایک دہشتگرد گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر مسافر بس میں دو مشتبہ افراد کے پاس بم کی موجودگی کا شبہ ہوتے ہی مسافروں نے شور مچادیا۔ جس پر دہشتگرد بم پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے بم ڈسپوزل یونٹ کےاہلکاروں کوطلب کرکے بم ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقامی ناظم کفایت اللہ کا کہنا ہے پولیس کے فوری رسپانس کے باعث پشاور تباہی سے بچ گیا۔


مزید پڑھیں : پشاور کرسچن کالونی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام،4دہشت گرد ہلاک


دوسری جانب راولپنڈی میں بھی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے ، دہشت گرد کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پشاور اور مردان میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے تھے، پہلا واقعہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پیش آیا، جہاں ورسک روڈ پر واقع کرسچن کالونی پر دہشت گردوں نے حملے کردیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا اور چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔


مزید پڑھیں : مردان میں خودکش دھماکہ،12افراد جاں بحق


دوسرا واقعہ صوبہ خیبر پختو نخواہ کے شہر مرادن میں پیش آیا، جہاں مرادن میں ضلع کچہری گیٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑادیا، دھماکے کے نتیجے میں اب تک سات افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں