بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پشاور میں پرانی دشمنی پر گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد کو قتل کردیا گیا، فائرنگ کا واقعہ رات 2 بجے ماشو خیل میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب 5 افراد کے قتل کے واقعےکا مقدمہ تھانا بڈھ بیر میں درج کیا گیا ہے، مقدمے کے مدعی کے مطابق مقتولین کو گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور معاملے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد میں ذاتی دشمنیوں کا سلسلہ عام ہے، فریقین ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں رپورٹ ہوتی رہتی ہیں، ان واقعات میں شہری زخمی بھی ہوتے ہیں۔

بیشتر فریقین کے درمیان تنازعات جائیداد اور پسند کی شادیوں کے بعد پیدا ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں دشمنی کا سلسلہ کئی نسلوں تک بھی چلتا رہتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں