پشاور : دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کی شہادت کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے روٹس کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاورمیں فائرنگ سے ایس ایچ او کی شہادت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس ایچ اوشکیل خان پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ اوچمکنی کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔
مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف دہشت گردی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا ، جس کے متن میں کہا ہے کہ شہید ایس ایچ او گاڑی میں اکیلے تھانے کی طرف ڈیوٹی پرجارہے تھے کہ دہشت گردوں نے پیچھا کرتے ہوئے ایس ایچ او کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
دوسری جانب ایس ایچ او کی شہادت کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس انوسٹی گیشن اورسی ٹی ڈی کی ٹیموں نے دہشت گردوں کے روٹس کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نائن ایم ایم پستول اورکلاشنکوف خول فرانزک کے لیے ارسال کردیے گئے ہیں ، دہشت گردوں نے شہید ایس ایچ او کے گھر سے تعاقب شروع کیا،
حکام نے مزید کہا کہ 2 واقعات میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کے شواہد مل رہے ہیں۔