جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 140 روپے فی کلو کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 140 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا، جس سے غریبوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو گرام قمیت میں ایک ہفتے کے دروان 140 روپے تک اضافہ ہوگیا، 380 سے 450 روپے تک فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت اب 600 روپے سے زائد فی کلوگرام میں فروخت ہونے لگے۔

پشاور کے ڈیلر کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث مرغیوں کی سپلائی کم اور ڈیمانڈ زیادہ ہونے سے قمیتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب لاہور کی سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت گزشتہ روز چار روپے مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت 595 روپے کلو ہو گئی، آج نرخنامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور گوشت کی قیمت 595کی سطح پر برقرار رہی۔

زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہو گیا ہے، انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

گزشتہ روز ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 369 روپے، زندہ برائلر کی پرچون قیمت 383 روپے کلو جبکہ گوشت کی قیمت 555 روپے رہی، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں