اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

پشاور میں فائرنگ سے ماں‌ 4 بچوں‌ سمیت قتل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 4 خواتین سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے شاہ پور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ماں، تین بیٹیوں اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سی سی پی او قاسم علی کے مطابق جاں بحق خاتون نورین پر شوہر کے قتل کا الزام تھا، مقتولہ حالیہ دنوں میں جیل سے رہا ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ شوہر کو قتل کرنے کے ردعمل میں خاتون کو مارا گیا ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

مبینہ جائیداد کے تنازع پر ملزمان نے گھر کے اندر چار بچوں اور چار خواتین سمیت 9 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ خاندانی دشمنوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

ابتدائی طور پر 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ایک زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جو دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں