اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

رشتہ سے ناخوش لڑکی نے آشنا کی مدد سے منگیتر کو قتل کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور کے علاقہ حیات آباد میں گزشتہ ماہ نوجوان کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، قاتل لڑکے کی منگیتر نکلی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول ابرار کی شادی 6 اپریل کو طے تھی لیکن رشتہ سے ناخوش لڑکی نے آشنا کی مدد سے منگیتر کو قتل کرادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ اور قتل میں ملوث آشنا  کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقتول کی لاش 27 مارچ کو حیات آباد سے ملی تھی۔

گزشتہ سال اکتوبر میں لاہور میں دوسری جگہ منگنی کرنے پر لڑکی نے عاشق کوقتل کرا دیا تھا، پولیس نے 26 اکتوبر 2024 کو گلشن اقبال مہران بلاک میں ہونے والے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

مقتول احسان علی کا عرینہ نامی لڑکی سے گزشتہ 4 سال سے تعلق تھا جب اس نے اپنی خالہ کی بیٹی سے منگنی کی تو عرینہ طیش میں آ گئی اس دوران اس نے ارجمان نامی لڑکے سے تعلق بنا لیا اور ارجمان سے احسان علی کو قتل کروا دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں