اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

پشاور میں مدرسے کا طالبعلم مبینہ تشدد سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں مدرسے کے گیارہ سالہ طالب علم نامعلوم افراد کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت میں مدرسے کا گیارہ سالہ طالب علم نامعلوم افراد کے مبینہ تشدد جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے مدرسے سے لاش برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکے کے گلے میں رسی ڈال کر قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے کی مسجد کے پیش امام کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر ایبٹ آباد میں مویشی باغ میں آنے پر بااثر افراد نے 7 سالہ بچے نعمان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد کے نواحی علاقے بیرن گلی کے رہائشی 7 سالہ نعمان پر بااثر افراد نے مویشی باغ میں آنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے بچے کے جسم پر نشانات پڑ گئے۔

ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی نے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کے بعد پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں