پشاور میں کرکٹ میچ کا گراؤنڈ میدان جنگ بن گیا جہاں کھیل کے دوران معمولی تنازعے پر گولیاں چل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے انقلاب خٹکوپل میں کرکٹ میچ کےدوران جھگڑے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ جاں بحق کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔