بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

پشاور موٹر وے : مشکوک کارسوارافراد پولیس کو چکمہ دیکر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : ٹول پلازہ پرمشکوک گاڑی نے موٹر وے پولیس کی دوڑیں لگوادیں، موٹر وے پولیس نے مشکوک گاڑی کو رکنے کیلئے اشارہ کیا نہ روکنے پر پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی لیکن ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی، ایک شخص گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور موٹروے ایم ون پر ہالی ووڈ فلم کے حقیقی سین سے ہلچل مچ گئی، مشکوک گاڑی نے موٹروے پر کھلبلی مچادی۔

ٹول پلازہ پر تعینات پولیس اہلکا روں نے ایک مشکوک کار کرولا سی جے ون ون سکس کو رکنے کا اشارہ کیا، ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی گاڑی کی رفتارمیں مزید اضافہ کردیا، مشکوک گاڑی میں خاتون اور مردسوار تھے جبکہ نگرانی پراسلحہ بردار شخص مامور تھا۔

پولیس نےمشکوک حرکات پرگاڑی کا گھیراؤ کرنا چاہا تو تینوں افراد گاڑی لیکر فرار ہوگئے۔ جواب میں موٹروے پولیس نے ہوائی فائرنگ کردی۔ کار میں سوارافراد نےاہلکاروں کو چکمہ دینے کی کوشش کی اور توجہ ہٹانے کیلئے ایک شخص کو گاڑی سے اتار دیا۔

اہلکاروں نے مشکوک شخص کو گرفتارکرکے تعاقب جاری رکھا، موٹروے سے گرفتار شخص مجاہد کے مطابق تینوں لانگ ڈرائیو پر تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں