پشاور: قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 2 بڑی کارروائیوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتےہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار اوربھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارودبرآمدکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اوربنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مختلف کارروائیوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتےہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار اور بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
پولیس نےمتنی کے علاقےمیں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے چار سو کلو بارودی مواد، پانچ راکٹ گولے، بارہ دستی بم، قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی ایک یونیفارم برآمد ہوئی ہے، دہشتگرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
سی سی پی او کے مطابق کارروائی میں خودکش جیکٹ میں استعمال ہونیوالا بارود بھی برآمد ہواہے۔
دوسری کارروائی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے بنوں سے تھانہ موندہ خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سے بارودی مواد، دستی بم، یونیفارم، دیسی ساختہ بم ، ایک ہینڈگرنیڈ، بم بنانے کے فارمولے، ایک ڈیٹو یٹر اور پرائما کارڈ برآمد ہوا۔