پشاور : خواجہ سرا پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد حملہ اور اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پاکستان سٹیزن پورٹیل میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔
خواجہ سراؤں پرتشدد کے واقعات بڑھنے لگے، گزشتہ ایک ماہ قبل پشاور میں منعقدہ ایک میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلے عام اسلحے کی نمائش کی گئی۔
اسٹیج پر دانش عرف بےبو نامی ایک خواجہ سرا اپنے فن کا مظاہرہ کرہا تھا کہ اس دوران ایک مسلح شخص نے کلاشنکوف سے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے بعد تقریب میں بھگدڑ مچ گئی،تاہم مذکورہ خواجہ سرا قاتلانہ حملے میں محفوظ رہا، اے آر وائی نیوز نے واقعے کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔
فوٹیج منظرعام پرآنے کے بعد پشاور پولیس حرکت میں آگئی اور ملزم کو شناخت کے بعد بازید خیل کے علاقے سے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم پہلے بھیدانش عرف بےبو کو دھمکیاں دیتا رہا ہے۔
اس حوالے سے خواجہ سرا دانش عرف بےبو نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے عدنان طارق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مجھے ہوش نہیں تھا، بعد میں میں نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قائم کیے گئے شکایات سیل پاکستان سٹیزن پورٹیل میں شکایت درج کرائی تھی۔
جس میں اس کا مؤقف تھا کہ ملزم نے اسے اغوا کرنے کی بھی کوشش کی، شکایت پر وزیر اعظم سیل کی جانب سے خیبر پختونخوا پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی گئی