پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

پشاور : پی ٹی آئی کا جلسہ کل ہوگا، خواتین کی شرکت ممنوع

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کل پشاورمیں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس میں ساؤنڈ سسٹم کی ذمہ داری ڈی جے ول سن کے حوالے کردی گئی، خواتین کو جلسے میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا سونامی کل پشاور میں نکلے گا، اس سلسلے میں پنڈال سجا دیا گیا، جلسہ گاہ میں اسٹیج کی تیاری کیلئے کنٹینر لگا دیئے گئے۔

جلسہ گاہ کو سبز ہلالی پرچموں اور پی ٹی آئی کے جھنڈوں سے سجایا جارہا ہے۔ جبکہ جلسے میں پارٹی ترانے اور ملی نغمے چلانے کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

جلسے کے شرکاء کو پرجوش کرنے کے لئے نغموں اور پارٹی ترانوں کی نئی دھنیں ترتیب دے دی گئیں، پی ٹی آئی کے لاہور کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بد تمیزی کے واقعے کے پیش نظر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس جلسے میں عام خواتین اور لیڈیز ونگ کو جلسے میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس طرح کا کوئی مذید واقعہ پیش نہ آئے۔

پی ٹی آئی کے جلسہ میں ساؤنڈ سسٹم کی ذمہ داری ڈی جی ولی سن کے حوالے کی گئی ہے، ڈی جے ولی سن کے ساتھی نے میڈیا کو بتایا کہ جلسے میں نئے پشتو اور پنجابی گیت پیش کریں گے۔

ڈی جے ولی سن کے ساتھی کا کہنا تھا کہ دو سو سے زائد اسپیکر جلسہ گاہ میں لگائے جائیں گے، ڈی جے ولی سن پشاور میں پہلی دفعہ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔

تحریک انصاف کا جلسہ کے حوالے سے پشاور انتظامیہ نےسکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے۔ جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کا فیصل آباد کا جلسہ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں