منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

محفل موسیقی پر چھاپہ ؟ مشتعل خواجہ سرا پولیس چوکی پر چڑھ دوڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پولیس کی جانب سے محفل موسیقی پر چھاپہ مارے جانے پر خواجہ سرا آپے سے باہر ہوگئے اور چوکی پر دھاوا بول دیا۔

اے آر وائی نیوز پشاور کے نمائندے عدنان طارق کی رپورٹ کے مطابق  پشاورکے علاقے نوتھیہ میں منعقدہ محفل موسیقی کے دوران پولیس نے چھاپہ مارا۔

جس کے بعد وہاں موجود خواجہ سرا مشتعل ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے نوتھیہ چوکی میں داخل ہوگئے۔ خواجہ سراؤں نے متعلقہ حکام سے شکایت کی کہ محفل موسیقی پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے ہم پراسلحہ تانا۔

احتجاج میں شریک فرزانہ نامی خواجہ سرا نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے ہمارے ایک ساتھی کو رائفل کا بٹ مار کر زخمی بھی کیا ہے۔

مشتعل خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، اس کے جواب میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ پیش آئے واقعے کی مکمل تحقیقات ہونگی۔،

دوسری جانب چھاپہ مار کارروائی میں شریک پولیس اہلکار نے بتایا کہ محفل موسیقی پر چھاپے کے دوران کسی بھی اہلکار  نے کسی خواجہ سرا کو زخمی تک نہیں کیا۔

یاد رہے کہ پشاور میں اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں مبینہ طور پر خواجہ سرا کی لڑکی سے شادی کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، پولیس نے طالبہ کو بازیاب کراو کر خواجہ سرا افتخار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چمکنی پولیس اسٹیشن کی حدود میں مبینہ خواجہ سرا نے سوشل میڈیا پر مدرسے کی ایک طالبہ سے دوستی کی، جس کے بعد لڑکی کو شادی کا جھانسا دے کر اپنے ڈیرے پر بلالیا۔

بعد ازاں لڑکی کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرائی گئی، مقدمے کے تحت لڑکی گھرسے مدرسے کے لیے نکلی تھی جو واپس نہ لوٹی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں