بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ڈاکوؤں کی خواتین سے موبائل چھیننے کی ناکام کوشش، فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور کے علاقے گلبہار میں ڈاکوؤں کی جانب سے خواتین سے موبائل فون چھیننے کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خواتین سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تاہم خواتین کے پیچھے ہٹنے پر ایک ملزم موٹرسائیکل اور دوسرا پیدل فرار ہوا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کے ذریعے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

دو ماہ قبل پشاور کے علاقے شتہ خرہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ملزمان گھر والوں کو یرغمال بنا کر پچھہتر لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

پشتہ خرہ پایان میں کالی وردی میں ڈکیتی کی واردات نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا تھا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ کالی وردی میں ملبوس چار مسلح ڈاکوؤں نے رات دو بجے دروازے پر دستک دی اور خود کو انوسٹیگیشن اہلکار ظاہر کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے۔

کالی وردی کی پولیس سے مشابہت کی بنا پر مزاحمت نہیں کی، ملزمان نے گھر میں موجود تمام افراد کو دوسری منزل پر یرغمال بنا کر گھر میں لوٹ مار کرنے لگے۔ مسلح ڈاکو انتیس تولے طلائی زیورات اور چودہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں