پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ڈاکوؤں کا تاجر پر تشدد، 9 لاکھ روپے چھین کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: نادرن بائی باس پر ڈاکوؤں نے تاجر سے 9 لاکھ روپے چھین لئے، مزاحمت پر تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو پولیس وردی میں ملبوس تھے، شاہ پور تھانے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تاجر اسماعیل کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، اطراف میں لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری سے ایک کروڑ روپے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے ایسٹ زون پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری نجی بینک سے رقم نکلوا کر نکلا تو ڈکیتی کی واردات ہوئی، شہری موٹرسائیکل پر بیگ میں ایک کروڑ روپے لے جارہا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کے واقعے کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ شہری کا پولیس کو بیان دیا ہے کہ نجی بینک سے1کروڑ روپے لے کر جارہے تھے۔

شہری کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بائیک پر رکھا بینگ چھینا اور فرار ہوگئے، ڈکیتی کی واردات سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب ہوئی۔

اوچ شریف: تیز رفتار مسافر بس اُلٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

ڈاکوؤں کی شناخت کے حوالے سے پولیس جائے وقوعہ سے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں