پشاور : خیبرپختون خواپولیس نے جدید تھرمل آلات کی مدد سے پشاور کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا تاہم دہشت گرد فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، تھرمل ویپن کی مدد سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔
پولیس نے بتایا کہ آٹھ سے دس دہشت گرد خوڑ کے علاقہ میں پولیس چوکی پرحملے کے لئے موقع کی تلاش میں تھے کہ پولیس نے جدید تھرمل آلات کی مدد سے انکا پتہ چلالیا۔
پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے گذشتہ سال خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں مجموعی طور پر 2023 میں دہشت گردی کے 1327 واقعات پیش آئے جبکہ ج 2021 میں 260 اور گزشتہ سال 495 واقعات رپورٹ ہوئے۔