بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور زلمی نے کامران اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے خلاف بگٹی اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کے لیے اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان  5 فرری کو  ہونے والے نمائشی میچ کے حوالے سے اسکواڈز کو حتمی شکل دےدی گئی۔

بابر کی ٹیم ’یلو‘ میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض، حسیب اللہ، دانش عزیز، محمد حارث، صائم ایوب، سفیان مقیم، سلمان ارشاد، عثمان قادر، اعظم خان، حیدر علی، عامر جمال اور اسامہ میر شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں عمراکمل، بسم اللّٰہ خان، سعودشکیل، احسن علی، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین،  خوشدل شاہ، عبدالواحد بنگلزائی، عمیدآصف، عمیربن یوسف اور اعمل خان  شامل ہیں۔

نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے معین خان اور پشاورزلمی کے لیے کامران اکمل ہیڈکوچ ہوں گے، انضمام الحق پشاورزلمی کے ڈگ آؤٹ میں بطور مینٹور دکھائی دیں گے۔

کپتان اور سابق کپتان 5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بلوچستان حکومت کے تعاون سے اس نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا، میچ 11 بجے بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں