جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دیتے ہوئے پی ایس ایل 8 کا کامیاب آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے کراچی کنگز سنسنی خیز میچ دو رنز سے جیت لیا، کراچی کنگز200رنزکےتعاقب میں5وکٹ پر197رنزبناسکی۔کپتان عماد وسیم اورشعیب ملک کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں،کراچی کنگز آخری گیند تک لڑے،بدقسمتی سے میچ نہ جیت سکے۔

عماد وسیم نے پی ایس ایل کیریئر کی اپنی سب سے بہترین اننگز کھیلی وہ 80 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے، شعیب ملک نے 52 رنز بنائے، دونوں بیٹرز کے درمیان 131 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

- Advertisement -

پشاور زلمی کی جانب سے جیمی نیشم، وہاب ریاض نے 2 دو وکٹیں حاصل کیں، سلمان ارشاد کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور کراچی کو جیت کے لئے 200 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلرکیڈمور نے 50 گیندوں پر92رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

بابراعظم نے بھی 46 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دونوں بیٹرز کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 139 رنز بنے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میرحمزہ،اینڈریوٹائی،بین کٹنگ،عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے آغاز پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا تھا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ وکٹ کیسا کھیلےگی؟ مگر مجھے لگتا ہے کہ 160 سے زیادہ فائٹنگ اسکور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری اننگزمیں بھی پچ زیادہ تبدیل نہیں ہوگی۔

پشاور زلمی سے مقابلے کے لئے کراچی کنگز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کپتان عماد وسیم، شعیب ملک، شرجیل خان، حیدر علی، میتھیو ویڈ، اینڈریوٹائی ،عمران طاہر، قاسم اکرم، بین کٹنگ، میر حمزہ اور محمد عامر

Image

پشاور زلمی کی فائنل الیون

بابراعظم (کپتان) ، محمد حارث، راجاپکسے، جمی نیشم، شکیب الحسن، صائم ایوب ، ٹام کوہلرکیڈمور، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سفیان مقیم، سلمان ارشاد

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں