پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے آخری لیگ میچ کے سپر اوور میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔
سپر اوور میں قلندرز کی جانب سے ملنے والا 6 رنز کا ہدف پشاور زلمی کے شعیب ملک نے ابتدائی دو گیندوں پر چوکے لگا کر حاصل کر لیا۔
سپر اوور میں فخرزمان اور بروکس پر مشتمل جوڑی نے زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا سامنا کیا تو فاسٹ بولر نے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے عمدہ بولنگ کی اور حریف کھلاڑیوں کو ایک بھی باؤنڈری نہیں لگانے دی۔
اس سے قبل حیران کن طور پر ٹیل اینڈر شاہین آفریدی نے آخری اوور میں تین چھکے لگا کر پشاور زلمی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ کپتان نے 20 گیندوں پر 39 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
THAT over. #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/o8AYrxjmNg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے ان فارم بیٹر اور ٹورنامنٹ میں چھ نصف سنچریاں اسکور کرنےوالے اوپنر فخر زمان اننگز کی پہلی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹے تو ان کی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی اورمحمد حفیظ کے علاوہ ان کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرسکا۔ تجربہ کار بیٹر بھی 44گیندوں پر 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کو جیت کے لیے آخری 12 گیندوں پر 30 رنز درکار تھےتاہم وہاب ریاض نے اننگز کے انیسویں اوور کی پہلی گیند پر سیٹ بیٹر محمد حفیظ اور نئے آنے والے بیٹر حارث رؤف کی وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ صرف چھ رنزدے کر میچ میں پشاور زلمی کی گرفت مزید مضبوط کردی تاہم شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے آخری اوور میں محمد عمر کو ایک چوکا اور تین چھکے لگا کر اسکور برابر کردیا۔
فاسٹ باؤلرز وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔شعیب ملک، عماد بٹ، محمد عمر اور خالد عثمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل میں گروپ میچز کا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا۔ فائنل فور کے لیے ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل تیسرےسال فائنل فور میں جگہ نہ بناسکی، جبکہ کراچی کنگز پہلی بارپلے آف مرحلے میں داخل نہ ہوسکی، اتوار کو ہونے والے میچوں میں کوئٹہ اور ملتان نےکامیابی سمیٹی۔
اس میچ شکست کے باوجود لاہور قلندرز کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔ دونوں ٹیموں کہوے مابین مقابلہ 23 فروری بروز بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ کے پہلے ایلیمنٹر میں 24 فروری بروز جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔ ہوم ٹیم کے بولرز نے آغاز سے ہی دباؤ بنائے رکھا اور بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
رنز میں تیزی سے اضافے کے لیے زلمی کے بلے باز غلطیاں کرتے رہے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔ زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔
تجربہ کار شعیب ملک 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ حیدرعلی نے 25، زازئی نے 20 اور کامران اکمل نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ خالد عثمان 19 اور حسین طلعت 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
This is a line you need to cross 😕 #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/U7dShc2lQh
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
قلندرز کی جانب سے فواداحمد نے 2، شاہین آفریدی، حارث رؤف، وزے اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں 6 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ قلندرز نے ایک تبدیلی کی ہے، اسپنر راشدخان کی جگہ فوادخان کو شامل کیا گیا ہے۔ لاہور کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلےبولنگ کرنےکاکوئی مسئلہ نہیں ہے ابتدا میں گیندسوئنگ ہوتی ہے۔
فائنل فور کے لیے ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں، ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
لاہور قلندرز 9 میچز میں 12 پوائنٹس ہیں آج پشاور زلمی کے خلاف فتح کی صورت میں وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آجائیں گے جبکہ پشاور زلمی کے 10 پوائنٹس ہیں آج کی فتح کی صورت پر اس کے 12 پوائنٹس ہوجائیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل تیسرےسال فائنل فور میں جگہ نہ بناسکی، جبکہ کراچی کنگز پہلی بارپلے آف مرحلے میں داخل نہ ہوسکی، اتوار کو ہونے والے میچوں میں کوئٹہ اور ملتان نےکامیابی سمیٹی۔
فائنل فور کے میچز کا مرحلہ 23 فروری سے شروع ہوگا،22 فروری کو پی ایس ایل میں چھٹی کا دن ہوگا۔