جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی ایس ایل فائنل : پشاور زلمی کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لئے  پشاور زلمی کی ٹیم کراچی پہنچ گئی، غیر ملکی کرکٹرز  بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں، فائنل پچیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل ایک روز بعد سجنے والا ہے، پشاور زلمی کی ٹیم ڈیرن سیمی کی قیادت میں کراچی پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ٹیم کو فل پروف سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، غیر ملکی کھلاڑیوں نے اس دوران سیکیورٹی آفیشلز کے ساتھ تصاویر بنوائیں، کھلاڑی کراچی میں فائنل کھیلنے کیلئے بہت پرجوش دکھائی دیئے۔

ڈیرن سیمی نے شائقین کیلئے پیغام دیا ہے کہ سب پیلی جرسی پہن کر فائنل دیکھنے کےلئے اسٹیڈیم پہنچیں۔

دوسری جانب ایونٹ کی دوسری فائنلسٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج رات کراچی پہنچے گی، پاکستان آنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑیوں میں اسٹیون فن، لیوک رونکی، جے پی ڈومنی، چاڈوک والٹن اور سیموئل بدری شامل ہیں۔

دونوں ٹیمیں ہفتے کو پریکٹس کریں گے جبکہ ٹائٹل کیلئے فیصلہ کن جنگ اتوار کی شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا جبکہ دوسرا ایڈیشن پشاور زلمی کے نام رہا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں