اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پی ایس ایل کاپہلا مرحلہ، پشاور زلمے12پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پر

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں شاہد آفریدی کی پشاور زلمی بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی۔

پاکستان سپر لیگ میں شریک پانچوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی شاندار کارگردگی نے لیگ میں چار چاند لگائے، ایونٹ میں کبھی بولروں کا پلڑا بھاری رہا کبھی بلے بازروں نے بولروں کی خوب درگت بنائی، پاکستان سپر لیگ ٹی ٹوئٹی کا پہلا مرحلہ میں شاندار بولنگ، جاہرانہ بیٹنگ، کھلاڑیوں نے شائقین کرکٹ کے دل موہ لئے۔

پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا اہم راؤنڈ جمعے سے شروع ہوگا، شاہد آفریدی کی پشاور زلمی آٹھ میں سے چھ میچز جیت کر ٹاپ پر رہی۔

- Advertisement -

پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ میں تمیم اقبال اور بولنگ میں وہاب ریاض نے پشاور زلمی کو پوائنٹس ٹیبل سرفہرست بنادیا جبکہ بوم بوم شاہد آفریدی نے بھی شاندار بولنگ سے سب کو حیران کیا۔

 

سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور چھ ہی میچز جیتے، لیکن پشاور زلمی سے ان کا رن ریٹ کم رہا۔

کوئٹہ گلیڈیٹرز کے بولر، محمد نواز ہو یا بیٹسمین لیوک رائٹ اپنی شاندار کارگردگی کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے ، پیٹرسن اور احمد شہزاد نے بھی بولروں کی خوب درگت بنائی ۔

 

مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے آخری میچ میں لاہور کو ہراکر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن برقرار رکھی۔

اسلام آباد نے چار میچز جیتے اور چار ہی ہارے، اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق قومی ٹیم کے بعد اپنی ٹیم کے لئے بنے مرداں بحران ثابت ہوئے ۔

شعیب ملک کی کراچی کنگز دو فتوحات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی اور پلے آف راؤنڈ میں بھی پہنچ گئی۔

کراچی کنگز کے آل راونڈ روی بوپارا کی شاندار پرفامنس بیٹنگ میں سپر ہٹ ، بولنگ میں سپر فٹ رہی، جبکہ بین الاقومی کرکٹ میں واپسی کے بعد محمد عامر کی پہلی ہیٹ ٹرک سے ایونٹ کوٹاپ گئیر لگ گیا۔

لاہور قلندرز کے چاہنے والے مایوس ہوگئے، لاہور کی ٹیم چھ میچز میں ناکام ہونے کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئی لیکن عمر اکمل کی پرفارمنس ناقابل فراموش بن گئی، ایونٹ کی تیز ترین نصف سینچری بھی عمر اکمل نے ہی بنائی، کرس گیل صرف ایک میچ میں چلے لیکن  ایسے چلےکہ تمام بولرز کو چلتا کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں