منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، عمر امین نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، حسن علی کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے 79 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا اور لاہور قلندرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، عمر امین نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، حسن علی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پشاور زلمی نے 79 رنز ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، امام الحق کو حارث رؤف نے 1 رنز پر چلتا کیا۔

عمر امین نے ناقابل شکست 61 رنز کی اننگز کھیلی، میڈسن نے 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، راحت علی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی ٹیم 79 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے رنز کا ہدف دیا، حسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ جو درست ثابت ہوا، لاہور قلندر کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی، قلندرز کے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، ڈیوسچ 18، اے بی ڈیویلیرز 14 اور آغا سلمان 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فخر زمان اور سہیل اختر صرف 6،6 رنز بنا کر پویلی لوٹ گئے، برینڈن ٹیلر اور ول جوئن صرف ایک، ایک رن بناسکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض نے تین شکار کیے، اسپنر ابتسام شیخ نے دو کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے ساتویں میچ میں ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی جبکہ محمد حفیظ کے زخمی ہونے کے بعد پی ایس ایل سے باہر ہوگئے، لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈیویلیرز کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز ایونٹ میں ایک میچ ہاری ہے، گزشتہ روز لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

پشاور زلمی ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، پہلے میچ میں زلمی کو گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں