اشتہار

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ‌ کو 7 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 20ویں میچ میں پشاور زلمی نے یونائیٹڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دئیے جانے والے 196 رنز کے تعاقب میں زلمی کی ٹیم 9 اوورز میں2 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے، میچ بارش کے باعث روکا گیا تو زلمی کی ٹیم یونائیٹڈ کے مقابلے میں 7 رنز آگے تھی جس کے سبب زلمی کو میچ کا فاتح قرار دیا گیا۔

پشاور زلمی کے دو وکٹیں 85 رنز پر گر چکی ہیں، کامران اکمل 37 اور امام الحق 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بارش کے باعث میچ روکا تو ٹام بنٹن 20 اور حیدر 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

- Advertisement -

یونائیٹڈ کی جانب سے رومن رئیس اور ظفر گوہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یونائیٹڈ نے اپنی پہلی اننگز میں مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور بورڈ پر سجائے تھے، شاداب خان نے شاندار 77 رنز کی اننگز کھیلی، کولن منرو 52 اور کولن انگرام 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زلمی کی جانب سے حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض، بریتھ ویٹ اور راحت علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق روالپنڈی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائیو کے بیسویں میچ میں آج اسلام یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے خلاف آمنے سامنے ہیں، زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

یاد رہے کہ بارش کے باعث میچ کے ٹاس میں تاخیر ہوئی ہے تاہم پی سی بی کی جانب سے اوورز کم نہیں کیے گئے، میچ 20 ،20 اوور کا ہی ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ میں اب تک سات ساتھ میچ کھیل چکے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیتے ہیں اور 7 دونوں ٹیمیں 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

بارش نے کراچی کنگز کی محنت پر پانی پھیر دیا، سلطانز یقینی شکست سے بچ گئے

یاد ہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کا ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

پشاور زلمی ٹیم اسکوڈ

پشاور کی ٹیم میں وہاب ریاض (کپتان) کامران اکمل، ٹام بیٹن، امام الحق، حیدر علی، لیونگ اسٹون، شعیب ملک، کارلوس بریتھویٹ، حسن علی، یاسر شاہ اور راحت علی شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم اسکوڈ

شاداب خان (کپتان) لوک رونچی، کولن منرو، رضوان حسین، کولن انگرام، آصف علی، فہیم اشرف، ڈیل اسٹین، رومن رئیس، ظفر گوہر اور آقف جاوید شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں