جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پشاور: کچہری چوک پر دھماکہ،6 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں کچہری چوک کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں کچہری چوک کے قریب ایف سی کی گاڑی پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایف سی سے ہے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کو قابو پانے کے لیے ریسکیو کو اطلاع دی گئی تھی۔ جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی میں لگی آگ پرقابو پالیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شاہراہ کو بند کردیا، فائربریگیڈ، اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پرموجود ہیں۔

صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایف سی کی گاڑی پر کیا گیا ہے جس میں چھ اہلکار موجود تھے، زخمی اہکاروں میں 4 کی حالت نازک ہے۔

صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، دھماکے میں 5 کلو دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں