پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

تین سو کلو پھل کا ذخیرہ، وڈ پیکر نے سب کو حیران کرڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث درختوں میں سوراخ کردینے والے وڈ پیکر کی ذہانت نے سب کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مکان کی صفائی کرنے والی ایک کمپنی نے گھر کی دیواروں میں سوراخ کرکے چھپائے گئے شاہِ بلوط کے ایک دو نہیں بلکہ تین سو کلوگرام وزنی پھل جمع کئے اور انہیں بڑی جدوجہد کے بعد نکالا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ہفتے اس گھر میں رپائش پزیر خاندان نے پیسٹ کنٹرول کمپنی کے نمائندوں کو بلاکر کہا کہ پرندوں نے گھر کی دیواروں میں جابجا سوراخ کرکے اس میں خشک پھل بھردیئے ہیں، یہاں تک کہ تمام سوراخ بھرگئے اور پھل پھسل کر گھر کے اندر اور باہر گرنے لگے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بھارت: مسلم رکشہ ڈرائیور نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

جب ٹیم اس مکان پر پہنچی تو حیران رہ گئی کہ وڈپیکر نے اپنی تیز چونچ سے دیوار میں جابجا چھید کررکھے اس کے باوجود سوراخوں کو پھل سے بھرنے کا سلسلہ جاری تھا۔

ٹیم ارکان نے جب اندر سے صفائی کی تو یہ دیکھ کر وہ ششدد رہ گئے کہ گھر میں شاہِ بلوط کے پھلوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔

 

حکام نے بتایا کہ ان خشک پھلوں کو یکجا کرکے ان کا وزن کیا گیا جو 313 کلوگرام تک جاپہنچا، کارکنان نے پھلوں کے اس ڈھیر کو آٹھ بوریوں میں بھر کر گھر سے باہر نکالا۔

گھر کے مالک نے بتایا کہ وڈپیکر تھکتا نہیں اور بار بار پھل لاکر جمع کرتا رہتا ہے، گلہریوں کی طرح وڈپیکر بھی سردیوں کے لیے اپنی خوراک جمع رکھتے ہیں اور بعد میں اسے کھاتے رہتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کیلیفورنیا کے ایک خاندان نے پیسٹ کنٹرول کمپنی کے نمائیندوں کو بلاکر کہا کہ پرندوں نے گھر کی دیواروں میں جابجا سوراخ کرکے اس میں خشک پھل بھردیئے ہیں۔ یہاں تک کہ تمام سوراخ بھرگئے اور پھل پھسل کر گھر کے اندر اور باہر گرنے لگے۔

ماہرین نے دیکھا کہ وڈپیکر نے اپنی تیز چونچ سے دیوار کو جابجا چھید دیا تھا۔ اس کے باوجود سوراخوں کو پھل سے بھرنے کا سلسلہ جاری تھا۔ جب اندر سے صفائی کی گئی تو شاہِ بلوط کے پھل کے ڈھیر لگ گئے اور وزن 313 کلوگرام تک جاپہنچا۔ اس طرح پھلوں کے ڈھیر کو آٹھ بوریوں میں بھرکر باہر نکالا گیا۔

گھر کے مالکان نے بتایا کہ وڈپیکر تھکتا نہیں اور بار بار پھل لاکر جمع کرتا رہتا ہے۔ گلہریوں کی طرح وڈپیکر بھی سردیوں کے لیے اپنی خوراک جمع رکھتے ہیں اور بعد میں اسے کھاتے رہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں