تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

بھارت: مسلم رکشہ ڈرائیور نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

ممبئی: مودی کے دیس میں جہاں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے وہاں رکشے ڈرائیور کی ایمانداری نے مثال قائم کردی ہے۔

واقعہ ہے بھارت کے ضلع غازی آباد کا جہاں عاص محمد نامی مسلمان رکشہ ڈرائیور نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کے لئے ایک عمدہ مثال قائم کردی ہے۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ عاص محمد کو تالاب کنارے 25 لاکھ روپے سے بھرا بیگ ملاجس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی،انہیں اس میں موجود رقم سےمتعلق کچھ اندازہ نہ تھا۔

بغیر کسی سوچ بچار کے عاص محمد نے اپنے دوست کے زریعے مقامی پولیس اسٹیشن رابطہ کیا اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

پولیس فوری طور پر جائے مقام پر پہنچی اور عاص محمد نے نوٹوں سے بھرا بیگ ان کے حوالے کردیا۔

سوشل میڈیا پرعاص محمد تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور لوگ اس مسلم نوجوان کی ایمانداری کی تعریفیں کررہے ہیں۔

دوسری جانب ضلع غازی آباد پولیس نے نوٹوں سے بھرے بیگ ملنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اتنی مالیت کا بیگ کیوں یہاں پھینکا گیا؟

Comments