جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پالتو بطخ نے خاتون کی لاش کا ٹھکانہ بتا دیا، دو ملزمان پکڑوا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ میں پولیس کو ایک پالتو بطخ کی مدد سے مقتول خاتون کی لاش تک رسائی مل سکی، 93سالہ خاتون کے قتل میں دو قریبی عزیز بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی بنکومب کاؤنٹی میں خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آیا جس کی تفتیش میں ایک بطخ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

پولیس کے تفتیشی افسران نے خاتون کی موت کا معمہ حل کرنے کا سہرا ایک پالتو بطخ کے سر سجایا ہے جو ان تفتیش کاروں کو اس خاتون کی لاش تک لے گئی جو لاپتہ تھیں اور کہا جا رہا ہے تھا کہ انہیں مبینہ طور پر ان کی پوتی نے مارا ہے۔

- Advertisement -

سال 2020 میں لاپتہ ہونے والی نائلی سلوین اگر زندہ ہوتیں تو اس سال ان کی عمر93 برس ہوچکی ہوتیں۔ ان کے لاپتہ ہونے کے بعد سے ان کی پوتی اور پوتے سے تفتیش جاری ہے۔

بنکومب کاؤنٹی پولیس نے 21 اپریل کو اعلان کیا کہ ملزمان کی شناخت 46 سالہ انجیلا ومسلے اور 50 سالہ مارک ایلن بارنس کے نام سے ہوئی ہے، ان پر دادی کی موت میں فرسٹ ڈگری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

دونوں ملزمان دسمبر 2020 کے وسط سے حراست میں ہیں اور ان پر 2021 میں کئی جرائم کے الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم پولیس لاپتہ خاتون کی موت کا الزام عائد کرنے میں ناکام رہی۔

بالآخر اس ماہ کے اوائل میں 14 اپریل کو ایک ڈرامائی پیش رفت ہوئی جب شمالی کیرولائنا کے شہر کینڈلر میں ایک پالتو بطخ اپنے مالکان کے گھر سے بھاگی اور ایک ٹریلر کے نیچے چلی گئی جہاں پولیس تحقیقات کر رہی تھی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرندے کو بچانے کی کوششوں میں بطخ کا مالک اس کنٹینر تک پہنچ گیا جس میں اس ضعیف خاتون کی لاش تھی۔

بنکومب کاؤنٹی کے سارجنٹ مارک واکر نے میڈیا کو بتایا کہ اگر میرے بس میں ہوا تو میں اس بطخ کو بہترین کارکردگی پر تمغہ دوں ہوگا۔

پولیس افسران نے کہا کہ ان کے پاس خاتون کی موت کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے لیکن ان کا خیال ہے کہ نائلی سلوین کی موت کو متعدد برس بیت چکے ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ سلوین کو کسی اور مقام پر مارا گیا اور پھر ان کی لاش اس جگہ لائی گئی جہاں سے ان کی باقیات ملی ہیں۔ تفتیش کے دوران انہیں پتہ چلا کہ پوتی اور پوتے انجیلا ومسلے اور مارک ایلن بارنس نے مبینہ طور پر دادی کو ملنے والے چیک وصول کیے اور ان کی ادویات کے نسخے بھی لکھتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ابھی تک یہ تعین نہیں کرسکی کہ سلوین کو کیسے اور کب مارا کیا گیا۔ وہ آزادانہ تحقیقات اور طبی معائنے کے بعد سرکاری سطح پر موت کی وجہ بتائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں