تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

حیرت انگیز: پالتو مچھلیوں نے آن لائن گیم کھیل کر مالک کے پیسے خرچ کر ڈالے

ٹوکیو: جاپان میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، ایک پالتو مچھلی نے کمپیوٹر کی غلطی سے نہ صرف اپنے مالک کی رقم خرچ کر ڈالی بلکہ اس کے کریڈٹ کارڈ کی جملہ تفصیلات بھی یوٹیوب کی براہِ راست نشریات میں ظاہر کر دیں۔

جاپانی یوٹیوبر میوٹی کائمارو المعروف موریس یوٹیوب پر ایک چینل چلاتے ہیں جس میں مچھلیوں کو ویڈیو گیم کھیلنا سکھایا جاتا ہے، وہ بالخصوص پوکے مون گیمز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

بیٹا قسم کی یہ مچھلی اپنی ذہانت کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، ماضی میں بھی یہ مچھلی جاپانی یوٹیوبر کی ویڈیوز میں مختلف گیمز میں مہارت کے باعث دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی تھی۔

ایک لائیو اسٹریم سیشن کے دروان ایک خامی کے باعث گیم ہوم اسکرین پر واپس آجاتی ہے، اس موقع پر مچھلیوں کے پاس گیمنگ کنسول کا کنٹرول موجود تھا مچھلیاں کئی گھنٹوں تک وہ یوزر نیم بدلنے، نئے اواتار ڈاؤن لوڈ کرنے، ای میل بھیجنے، شرائط و ضوابط پڑھنے اور پیمنٹ اکاؤنٹ بنانے میں مصروف رہیں۔

اس دوران مچھلی کی حرکت سے ننٹینڈو کی ای شاپ کھل گئی اور مچھلی نے مالک کے چار ڈالر کی خریداری پوائنٹس کی صورت میں کر ڈالی۔ اس کے علاوہ لائیو اسٹریم پر مچھلی کی ایک حرکت سے مالک کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی نمایاں ہوگئیں۔

واضح رہے کہ لائیو اسٹریم کے دوران ان کی پالتو مچھلیاں پانی کے ٹینک میں خاص انداز میں تیرتی ہیں، فش ٹینک میں مالک نے حرکت نوٹ کرنے والا جدید سافٹ ویئر انسٹال کیا تھا، جس کی وجہ سے مچھلیاں سوئچ کنسول کو دور سے کنٹرول کرنے کے قابل ہوئیں۔

ویڈیو پر ایک کیپشن میں مذاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ دنیا کی پہلی ویڈیو ہے جس میں پالتو مچھلیاں اپنے مالک کے کریڈٹ کارڈ سے خریداری کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
  • ٹیگز
  • -