پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

جانور سے محبت : قید سے بچانے کیلیے مالک پالتو چیتے کو لے کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

وارسا : سابق فوجی اپنے پالتو چيتے کو چڑيا گھر کے حوالے کرنے کے خوف سے اسے لے کر گھر سے فرار ہوگيا، ا س نے چھ سال قبل پوما کا بچہ لے کر پالا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولينڈ ميں جانوروں سے محبت کا ايک عجيب و غريب واقعہ پیش آیا ہے جس ميں ايک سابق فوجی اپنے پالتو چيتے کی چڑيا گھر حوالگی سے بچانے کے ليے اسے لے کر جنگل کی طرف فرار ہو گيا۔ حکام نے دونوں کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔

پولينڈ ميں پوليس اہلکار ايک سابق فوجی کی تلاش ميں ہيں جو اپنے پالتو چيتے کے ساتھ ايک جنگل ميں فرار ہو گيا ہے، دو سو سے زائد پوليس اہلکار پچھلے تين دن سے مغربی پولينڈ کے علاقے ميں ان دونوں کی تلاش ميں مارے مارے پھر رہے ہيں مگر فی الحال کوئی نتيجہ نہيں نکلا۔

پون زان نامی چڑيا گھر کی سربراہ ايوا زگرابزنکا کے مطابق يہ کوئی کھلونا نہيں، پوما يا چيتا دنيا کے خطرناک ترين جانوروں ميں شامل ہے اور اس سے لوگوں کو جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پولينڈ ميں خطرناک جانوروں کو گھر پر پالتو جانور کے طور پر رکھنا ممنوع ہے، اسی باعث متعلقہ سابق فوجی کو عدالت نے حال ہی ميں يہ حکم ديا تھا کہ وہ اپنے چيتے کو مقامی چڑيا گھر کے حوالے کر دے۔

مقامی ميڈيا پر نشر کردہ اطلاعات کے مطابق عدالتی فيصلے پر عمل در آمد کے ليے جب مقامی چڑيا گھر سے وابستہ اہلکار اس کے گھر پر پہنچے، تو متعلقہ شخص انہيں چاقو سے ڈرا دھمکا کر اپنے چيتے کے ساتھ فرار ہو گيا۔

ايک مقامی اخبار ميں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سابق فوجی نے چھ سال قبل پوما کا بچہ چيک جمہوريہ ميں کہيں سے خريدا تھا اور وہ گھر پر اسے پال رہا تھا۔

پوليس نے فوجی کی تلاش کے بارے ميں تفصيلات فراہم کرنے سے انکار کر ديا۔ پوليس ترجمان نے بس اتنا بتايا کہ افغانستان ميں جنگ ميں حصہ لينے والے سابق پولش فوجی اور اس کے پالتو چيتے فی الحال دونوں کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں