جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شیر سڑک پر آگیا، لوگوں میں خوف و ہراس، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ میں پالتو شیر کے سڑکوں پر مٹر گشت نے شہریوں کو خوف زدہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پالتو شیر کے سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ کی سڑکوں پر پالتو شیر کو گھومتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شیر کا مالک بھی موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیر کو چینی تاجر نے پال رکھا ہے جسے پہلے کمبوڈین حکام نے ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضبط کرلیا تھا تاہم کمبوڈین وزیراعظم ہن سین کی مداخلت کے بعد اسے مالک کو واپس کردیا گیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ کے صحافی اینڈریو میک گریگور نے شیر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘شیر کو چینی تاجر کیو ژاؤ نے نوم پنہ میں ایک گھر میں پالتو جانور کے طور پر رکھا ہوا ہے جو باہر کی گلی میں گھوم رہا ہے اور اس کی نگرانی نہیں کی جاتی۔

ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد شیر کو اس کا مالک واپس گھر لے گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پالتو شیر کے مالک پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں