ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف پٹیشن تیار، آج دائر کی جائیگی

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو رات گئے ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کے خلاف پٹیشن تیار کرلی گئی ہے جو آج عدالت میں دائر کی جائیگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رات گئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو وزیراعلیٰ پنجاب نے مسترد کردیا ہے اور اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکلا نے ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف پٹیشن تیار کرلی ہے جو آج لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔

- Advertisement -

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہی نہیں۔ خط اسپیکر پنجاب اسمبلی کو لکھا گیا وزیر اعلیٰ کو نہیں۔ اسمبلی اجلاس اسپیکر نے بلایا ہوا ہے جسے گورنر ختم نہیں کر سکتے۔ اجلاس اسپیکر ہی اسمبلی کا اجلاس ختم کر سکتے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جاری اجلاس کے دوران گورنر دوسرا اجلاس طلب نہیں کرسکتے۔ وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی اسمبلی میں جمع ہے۔ عدم اعتماد پر پہلے کارروائی ہونی چاہیے تھی۔ گورنر نے آئین کو نظر انداز کر کے محض اپنے وکلا کے مشورے پر عمل کیا جب کہ انہیں وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کردیا

پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گورنرکی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں