منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی،عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دینے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف   مقدمے درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں عمران خان کی تقریر میں پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

اندراج مقدمے کی درخواست شیخ مظفر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں میری بیوی اور بچے بھی رہ رہے ہیں ، پاکستان کو تباہ برباد کرنے کی عمران خان کی دھمکی خوفناک ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

سیشن عدالت نے ایس پی انوسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔

خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مردان کےجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کو لانے سے بہتر تھا کہ پاکستان پرایٹم بم گرادیتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں