جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کیخلاف درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہرنہ کرانے والے اراکین اسمبلی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا الیکشن کمیشن ان اراکین اسمبلی کے خلاف جان بوجھ کر کارروائی نہیں کر رہا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہرنہ کرانےوالےاراکین اسمبلی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کو3سال قید کی سزا ہوئی، الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہا۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنیوالےاراکین کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی، آصف زرداری ، نواز شریف ، شاہد خاقان ، یوسف گیلانی نے توشہ خانہ تحائف ظاہرنہیں کیے۔

الیکشن کمیشن ان اراکین اسمبلی کے خلاف جان بوجھ کر کارروائی نہیں کر رہا، استدعا ہے کہ عدالت تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن کو کارروائی کا حکم دے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں