تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور: ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی استدعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں بجلی کی بندش کے خلاف درخواست دائرکر دی گئی ، درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سےدائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ روز بجلی کاجانا نیشنل انٹرسٹ کےخلاف ہے، بجلی کی بندش کے باعث کوئی بھی اپنے مذموم مقاصدپورےکر سکتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت اور وفاقی وزیربجلی و پیدوار بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنےمیں مکمل طورپرناکام ہو چکی ہے، ملک پہلےہی بحران کا شکار ہےانڈسٹریاں بند ہورہی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بجلی بندش کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Comments

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں