جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے لئے درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ فنڈ دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔

الیکشن کمیشن میں درخواست ارسلان آفریدی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

جس میں کہا گیا ہے کہ دوسرے صوبے کی بار ایسوسی کو فنڈ دینا رشوت کے زمرے میں آتاہے، وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے کی امانت میں خیانت کی ہے۔

درخواست میں کہنا تھا کہ فنڈ کا دوسرے صوبے میں استعمال ایمرجنسی یا آفت کی صورت میں ہوسکتا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ صوبے کو پہلے ہی معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور وزیراعلیٰ کے پی نے مینڈیٹ اور حلف کی خلاف ورزی کی۔

فنڈ استعمال سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے ، آئین اور این ایف سی ایوارڈ موجود ہے، استدعا ہے علی امین کو نااہل قرار دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں