ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

منحرف اراکین کی بازیابی کیلیے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے نجی ہوٹل میں 24 منحرف آراکین اسمبلی کو بازیاب کروانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور سے جواب طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر سبطین خان کی جانب سے دائر درخواست میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور کے نجی ہوٹل میں 24 پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز کو غیر قانونی طور پر رکھا گیا ہے، ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ ان میں سے کچھ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر ہیں، 7 مارچ کو بیرونی سازش کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت سی سی پی او لاہور کو ممبران صوبائی اسمبلی کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوٸے سی سی پی او لاہور سے کل جواب طلب کرلیا ہے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں