جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا ہے کہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں پولیس اور نگران حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجا گیا اور شناخت پریڈ کے بعد پولیس نے خدیجہ شاہ کو عدالت پیش نہیں کیا۔

والد کا کہنا تھا کہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، خدیجہ شاہ سے فیملی اور لیگل ٹیم سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، استدعا ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے۔

یاد رہے دو روز قبل اے ٹی سی کی عدالت نے خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور ملاقات سے متعلق درخواست خارج کر دی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے اور خدیجہ شاہ کی فیملی کوجیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں