اشتہار

صدرِ پاکستان کو الیکشن کرانے کا حکم دینے کے لئے درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں صدرِ پاکستان کو الیکشن کرانے کا حکم دینے کی درخواست دائر کردی گئی، جس میں گورنر پنجاب ، الیکشن کمیشن کیخلاف کارروائی کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب میں انتخابات کیلئے تاریخ نہ دیے جانے کے معاملے پر لاہورہائیکورٹ میں صدرپاکستان کوالیکشن کرانےکاحکم دینےکی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست منیر احمد نامی شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں صدرپاکستان، گورنر،نگران وزیر اعلیٰ اورالیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے 10 فروری کو حکم دیا کہ الیکشن کروائے جائیں ،الیکشن کروانے سے متعلق متعلقہ فریقین کو خط بھی لکھے گئے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 12 فروری رات کوالیکشن پراسیس کی کارروائی کا وقت پورا ہو گیا، الیکشن کمیشن اور گورنر اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے، گورنر اور الیکشن کمیشن توہین عدالت کے مرتکب ہورہےہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آئین کے مطابق صدر پاکستان کو الیکشن کروانے کا حکم دے جبکہ گورنر پنجاب ، الیکشن کمیشن کیخلاف کارروائی کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں