جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

مجوزہ آئینی ترمیم بل کو پذیرائی دینے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مجوزہ آئینی ترمیم بل کو پذیرائی دینے کیخلاف سپریم کورٹ درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہادرخواست کو پریکٹس اینڈپروسیجر کمیٹی میں دیکھاجائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم بل کو پذیرائی دینے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، سپریم کورٹ میں سینئر وکیل عابد زبیری نے متفرق درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ مجوزہ آئینی ترمیمی بل کیخلاف درخواست عدلیہ کی آزادی کےمنافی ہے، استدعا ہے درخواست کو پریکٹس اینڈپروسیجر کمیٹی میں دیکھاجائے۔

- Advertisement -

یاد رہے مجوزہ آئینی ترامیم کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی تھی ، سپریم کورٹ میں درخواست عابد زبیری،شفقت محمود،شہاب سرکی اوردیگرکی جانب سےدائرکی گئی۔

درخواست میں وفاق،چاروں صوبوں،قومی اسمبلی، سینیٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا اور استدعا کی گئی تھی کہ ترامیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے اور وفاقی حکومت کو ترامیم سے روکا جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ آئینی ترمیم کے بل کو پیش کرنے کے عمل کو بھی روکا جائے اور ترامیم کواختیارات کی تقسیم،عدلیہ کی آزادی کیخلاف قراردیاجائے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدلیہ کی آزادی،اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے، پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیارکو واپس یا عدالتی اختیارات میں ٹمپرنگ نہیں کر سکتی۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں