پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں وفاق،پنجاب حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا اور استدعا کی گئی کہ مبینہ ویڈیوزکوپبلک کرنے سے روکا جائے۔

- Advertisement -

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مبینہ ویڈیوکلپس غیرمتعلقہ افرادپبلک کر رہے ہیں، مبینہ ویڈیوزشیئر کرنے سے روکا جائے تاکہ طلبا کو بلیک میل نہ کیا جاسکے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ طلبا کی غیر اخلاقی مبینہ ویڈیوز شیئر کرنے سے ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے، سیاسی افراد کی مداخلت کے باعث شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کی اجازت کےبغیرآئی جی سمیت کسی تحقیقاتی افسرکاتبادلہ نہ کیاجائے اور پنجاب حکومت کےتشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن کوپولیس تحقیقات تک کام سےروکاجائے۔

درخواست گزار نے یہ بھی استدعا کی پولیس اور ایف آئی اے کو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا جائے اور عدالتی اجازت کےبغیرتفصیلات کسی سیاسی شخصیت کو فراہم نہ کی جائیں۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں