اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں کراچی واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں وزارت داخلہ، دفاع، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شہریوں کی جانب کراچی واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے درخواست دائر کردی گئی، کراچی سے 9 اور لاہور سے 3 شہریوں نے مشترکہ درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرجج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، درخواست میں وزارت داخلہ، دفاع، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تنازعے کے پیش نظر آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی رینک کے تمام افسران نے چھٹیوں پر جانے کی درخواست جمع کرائی جبکہ ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب نے بھی دو ماہ چھٹی کی درخواست دی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حالیہ واقعے کے بعد پولیس اہلکار و افسران صدمے میں ہیں، ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا‘۔

ڈی آئی جیز کے بعد کراچی کے ایس ایس پیز نے بھی چھٹیوں کی درخواستیں جمع کرائیں جبکہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے بھی45 روز چھٹیوں کی درخواست جمع کرادی علاوہ ازیں ڈی آئی جی ٹریفک عبداللہ شیخ نے بھی ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست جمع کرائی۔

سندھ پولیس کے تمام ڈی آئی جیز اورایس ایس پیز کے بعد اب ایس ایچ اوز نے بھی چھٹی پر جانے کی درخواستیں دینا شروع کردیں، احتجاجاً رخصت پر جانے والوں میں ڈی آئی جی آر آر ایف آصف اعجاز شیخ اور ڈی آئی جی فرانزک بھی شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں