اشتہار

تحریک انصاف کو اسمبلی میں جانے کی ہدایات دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کو اسمبلی میں جانے کی ہدایات دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں نہ بیٹھنے کے معاملے پر تحریک انصاف کو اسمبلی میں جانے کی ہدایات دینے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست آرٹیکل184 (3) کے تحت شہری انجینئرقاضی سلیم کی جانب سے دائر کی گئی۔

- Advertisement -

درخواست میں استدعا کی ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کو اسمبلی میں جانے کے احکامات جاری کئے جائیں، اسمبلی نہ جانے سے اراکین اپنے ووٹرز کو نمائندگی کے حق سےمحروم کررہےہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک عدم اعتمادکےنتیجےمیں اسمبلی سےاستعفیٰ دیناغیرجمہوری،بچگانہ ردعمل ہے، اسمبلیوں میں واپسی کےعلاوہ کوئی آئینی راستہ نہیں۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ بڑی سیاسی جماعت کےاسمبلی سے غیرحاضرہونےسےحکومت کوکھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، تحریک انصاف کی عدم موجودگی سےحکومت نےمن مرضی کی قانونی سازی کی، ثبوت کے طور پر سپریم کورٹ قومی اسمبلی کی کارکردگی کاجائزہ لےسکتی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ اسپیکراسمبلی نے صرف11 اسمبلی اراکین کے استعفےمنظورکئے، سپریم کورٹ ان 11 حلقوں کے استعفے منظور کرنے پر وضاحت طلب کرے۔

درخواست میں شہری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 9حلقوں سےالیکشن لڑنےسےملک کےوسائل کانقصان ہے، ان کے مستعفی ہونے سے الیکشن دوبارہ کرانے پڑیں گے، عمران خان کا پہلے اسمبلی سے مستعفی ہونا اور پھر دوبارہ الیکشن لڑنا متضاد رویہ ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نےبھی تحریک انصاف کوواپس اسمبلی جانےکی آبزرویشن دی، صدرعارف علوی نےبھی استعفوں کےفیصلےکوغیردانشمندانہ قرار دیا ہے، اسمبلی میں واپس جانے سے تحریک انصاف دوبارہ بھی اقتدارمیں آ سکتی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو صرف 2 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے، ملکی موجودہ دیوالیہ مالی صورتحال نئے الیکشنزکی متحمل نہیں ہو سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں