اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

صدر عارف علوی کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا ہے کہ عارف علوی صدر کی سیٹ کے اہل نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، شہری چوہدری محمد امتیاز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ صدر مملکت اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور سیاسی جماعت کی ایما پر کام کر رہے ہیں ، عارف علوی صدر کی سیٹ کے اہل نہیں رہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ صدر ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں، صدر مملکت نے حکومت کی قانون سازی کو سیاسی جماعت کے چیئرمین کے کہنے پر منظور نہیں کیا، صدر نے پارلیمان کے بھیجے گئے سپریم کورٹ پروسیجربل کی منظوری نہیں دی، صدر نے نیب ترامیم بل اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پربھی دستخط سےانکار کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ آرٹیکل 41 کے تحت صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں