ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کیلیے دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

درخواست پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر علی ظف نے دائر کی تھی جس پر جسٹس جواد حسن 30 جنوری بروز پیر سماعت کریں گے۔ درخواست میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے کے فوری بعد گورنر پنجاب نے الیکشن کا اعلان کرنا ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جا رہا جو کہ آئینی خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ 10 دن سے زائد ہو چکے لیکن گورنر پنجاب نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، وہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

اس میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے گورنر کو ہدایات جاری کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں