اشتہار

کوہِ نورہیرے کی واپسی سے متعلق درخواست کی لاہورمیں سماعت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائیکورٹ میں کوہ نورہیرا برطانیہ سے پاکستان واپس لانے کی درخواست کی سماعت آج ہوئی، صدیوں برصغیر کے حکمرانوں کی ملکیت رہنے والا یہ ہیرا اب ملکہ برطانیہ کی ملکیت ہے۔

عدالت نے درخواست پرہائیکورٹ آفس کی جانب سے عائد کردہ اعتراض ختم کردیا۔ہائیکورٹ آفس نے درخواست پرناقابل سماعت ہونے کا اعتراض دائرکیا تھا۔

- Advertisement -

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انگریز ’کوہ نورہیرا‘ پنجاب کے حکمران رنجیت سنگھ کے پوتے سے چھین کرلے گئے تھے لہذا کوہ نور پاکستان کی ملکیت ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اسے واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

کوہ نورہیرا ایسٹ انڈیا کمپنی کی جانب سے تحفے کے طورپر برطانیہ کی ملکہ کو پیش گیا تھااوراسےملکہ کے تاج میں جڑا گیا تھا۔

ایک زمانے میں دنیا کے سب سے بڑے ہیروں میں شمار ہونے والا کوہ نوراب صرف 105 قیراط کا ہی رہ گیا ہے۔

خیال رہے کہ105 قیرات کے کوہِ نورہیرے کو19ویں صدی میں اس وقت برطانیہ لے جایا گیا تھا جب برصغیر پر برطانیہ کا قبضہ تھا۔ اس ہیرے کی واپسی کا دعویٰ پاکستان اور بھارت دونوں کی جانب سے کیا جا چکا ہے۔

تاہم برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سنہ 2013 میں اپنے دورہ بھارت میں واضح کر دیا تھا کہ کوہِ نور ہیرا واپس نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مہاتما گاندھی کے پوتے سمیت بھارت کی کئی اہم شخصیات برطانیہ سے کئی بار یہ مطالبہ کر چکی ہیں کہ وہ کوہِ نور ہیرا بھارت کو واپس کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں