اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

رانا ثنااللہ کیخلاف توہین مذہب مقدمے سے متعلق پٹیشن سماعت کیلیے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے کے لیے دائر رٹ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ نے 20 مئی کو ایس ایچ او اروپ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف ایڈووکیٹ منظور قادر کی جانب سے رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اور ایس ایچ او اروپ کو بھی فریق بناتے ہوئے رانا ثنا اللہ سمیت دیگر تمام فریقین کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ نے دوران انٹرویو نواز شریف کے استقبال کو حج سے زیادہ اہم قرار دیا تھا جب کہ حج اسلام کا اہم رکن ہے لہذا الزام علیہ بیان سے توہین اسلام کا مرتکب ہوا اور اس بیان سے تمام پاکستانیوں کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے اپنے اس بیان پر آج تک اللہ اور قوم سے معافی نہیں مانگی جب کہ انہوں نے یہ بیان شہبازشریف، احسن اقبال اور شاہد خاقان کے مشورے سے دیا ہے لہذا تمام افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں